ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا سالانہ جلسہ : سماجی ، سیاسی و فلاحی خدمات کا تذکرہ

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا سالانہ جلسہ : سماجی ، سیاسی و فلاحی خدمات کا تذکرہ

Sun, 03 Oct 2021 19:23:10    S.O. News Service

بھٹکل :3؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا سالانہ جلسہ بروز اتوار 3اکتوبر 2021 کو تنظیم کے صدر سید ایس ایم پرویز کی صدارت میں منعقد ہوا۔

مولانا سید یاسر برماور ندوی کی تلاوت قرآن سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی ایم جے عبدالرقیب ندوی نے تنظیم کے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کرتےہوئے تنظیم کے سیاسی ، سماجی اور فلاحی خدمات کا تذکرہ کیا۔ خاص کر سماوی آفات سے متاثرہ علاقوں کے دورے ،متاثرین سے ملاقاتیں ، ان کی  امداد کی تفصیل پیش کی اور مقامی سطح پر انجام دئیے گئے کئی ایک کاموں کو اعداد شمارات کے ساتھ پیش کیا۔ تنظیم کے صدر سید ایس ایم پرویز نے صدارتی کلمات پیش کئے۔

اجلاس  میں اراکین کو سوالات کا موقع فراہم کیا گیا تھا جس کے دوران   پوچھے گئے سوالوں کا ذمہ داران نے  اطمینان بخش جوابات دئیے۔ ڈائس پر مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی ، مولوی  عبدالعلیم قاسمی ، سابق جنرل سکریٹری الطاف کھروری  وغیرہ موجود تھے۔


Share: